الیکشن کمیشن 9 گھنٹے خاموشی کےبعد جاگ گیا،نتائج تاخیر پراحکامات جاری
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن 9 گھنٹے خاموشی کےبعد جاگ گیا،نتائج تاخیر پراحکامات جاری کردیئے ہیں، ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کیلیے پولنگ کا وقت ختم ہوئے 9 گھنٹے گزر چکےتھے جب احکامات جاری کئے گئے۔
اب تک غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس پر الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو آدھے گھنٹےمیں تمام نتائج جاری کرنے کی ہدایت کردی۔
ملک بھر میں 12ویں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے حوالے سے بھی خاص انتظامات کیے گئے۔ مجموعی طور پر پولنگ پرامن ماحول میں منعقد ہوئی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ابھی تک پورے ملک سے صرف 9ہزار پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہوئے ہیں جبکہ 81 ہزار پولینگ اسٹیشنز کے نتائج آنا باقی ہے۔
اس کے ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ فارم 45 ہر صورت جاری کیا جائے،الیکشن کمیشن نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔
مراسلہ میں صوبائی الیکشن کمشنرز اور ریٹرننگ افسران کو آدھے گھنٹےمیں تمام نتائج جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.