وفاقی حکومت کا غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین سے متعلق بڑا فیصلہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی حکومت کا غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے اورنکلنے کی کئی ڈیڈلائنز دینے کے بعد افغانیوں کے پاکستان میں قیام کی مدت میں توسیع کردی گئی۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ نے 13 لاکھ غیرقانونی مہاجرین کے قیام میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔
افغان مہاجرین کے قیام میں مارچ 2024 تک توسیع کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد پاکستان میں مقیم افغانیوں کو ریلیف مل گیاہے۔
اس سے قبل حکومت کی طرف سے غیر قانونی افغانیوں کے انخلا سے متعلق ڈیڈ لائنز اور کارروائیوں کے باوجود متذکرہ افغانی پاکستان میں ہی مقیم رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت انخلا کے حوالے سے پیش بندی کررہی ہے اور انتخابات کے بعد نئی منتخب حکومت اس حوالے سے مزید کوئی فیصلہ کرے گی۔
Comments are closed.