یواے ای ثالثی ، روس اور یوکرین جنگی قیدیوں کے تبادلے پر رضامند

42 / 100

فائل:فوٹو
دبئی : متحدہ عرب امارات کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امارات کی ثالثی کے نتیجے میں روس اور یوکرین جنگی قیدیوں کے تبادلے پر رضامند ہو گئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الامارات الیوم کا بتانا ہے کہ اماراتی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری کوششوں کی بدولت روس اور یوکرین جنگی قیدی رہا کرنے پر رضامند ہو گئے۔
دفتر خارجہ نے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے امارات کے ساتھ تعاون کرنے اور اس کی کوششوں کا مثبت انداز میں جواب دینے پر روس اور یوکرین کا شکریہ ادا کیا۔
اماراتی دفتر خارجہ نے کہا کہ وہ یوکرین بحران کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، امارات سفارتی حل، مکالمے اور جنگ کی شدت کم کرنے کے لیے فریقین کو پہلے بھی آمادہ کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

Comments are closed.