عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں ہائی کورٹ نے مسترد کردیں

50 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں ہائی کورٹ نے مسترد کردیں، توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیسز کے جیل ٹرائل اور کارروائی کے خلاف سابق وزیراعظم نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں خارج کردیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔

دالتی حکم میں کہاگیاہے کہ تفصیلی وجوہات تحریری فیصلہ میں جاری کی جائیں گی،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بینچ میں شامل تھے،بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں جیل ٹرائل چیلنج کیا تھا۔

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی نے سائفر کیس کی کارروائی اور سرکاری وکلاء صفائی کی تقرری کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر کیس کی کارروائی کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ سائفر کیس میں عدالت کا 26جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، سرکاری وکلا کی تقرری کے بعد سے کی گئی کارروائی کو بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے چیف جسٹس سے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا بھی کی۔

پی ٹی آئی وکیل حامد خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام ہائیکورٹ سے سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کے بعد سے اب تک کی تمام کارروائی غیر قانونی ہے۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

Comments are closed.