شاہ خاور نے قائم مقام پی سی بی چیئرمین کا چارج سنبھال لیا

52 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: شاہ خاور نے قائم مقام پی سی بی چیئرمین کا چارج سنبھال لیا۔

ذرائع کے مطابق نامزد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فی الحال بطور ممبر گورننگ بورڈ کام کریں گے، شاہ خاور بورڈ کے انتخابات تک قائم مقام چیئرمین کے فرائض انجام دیں گے۔

شاہ خاور بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد قائم مقام چیئرمین بنے، ممبر گورننگ بورڈ محسن نقوی چیئرمین کا انتخاب لڑیں گے جس کے بعد وہ تین سال کی مدت کے لئے نئے چیئرمین منتخب ہونگے۔

وزارت بین الصوبائی رابطہ نے محسن نقوی کی پی سی بی کے ممبر بی او جی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، نگران وزیراعظم نے پی سی بی آئین 2014 کے آرٹیکل 10 ون ڈی کے تحت تقرری کی۔

نگران وزیراعظم کی جانب سے محسن نقوی کو عہدہ سنبھالنے کی ہدایت کی گئی، محسن نقوی کو ابتدائی طور پر پی سی بی بورڈ آف گورنرز کی تشکیل نو کا ٹاسک دیا گیا ہے، بی او جی کی تشکیل نو کے بعد چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ منیجمنٹ کمیٹی میں پیٹرن کے نامزد دوسرے ممبر بی او جی مصطفی رمدے سمیت 9 ارکان شامل ہیں، پی سی بی آئین 2014 کے مطابق مستقل چیئرمین کی تقرری 3 سال کیلئے کی جاتی ہے۔

Comments are closed.