اگر مجھے وزارت عظمیٰ سے نہ نکالا جاتا تو ملک خوشحال ہوتا،نواز شریف

45 / 100

فائل:فوٹو
حافظ آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اگر مجھے نہ ہٹایا جاتا تو ملک خوشحال ہوتا کوئی بے روزگار نہ ہوتا اور گھر گھر میں روشنی کے چراغ جل رہے ہوتے۔

حافظ آباد میں ن لیگ کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پانچ ججوں نے 25 کروڑ لوگوں کے نمائندے کو نکال دیا اگر نہ نکالتے نہ توآج حافظ آباد میں کوئی ایسا شخص نہ ہوتا جو بے روزگار ہوتا حافظ آباد کا ہر گھرانہ خوشحال ہوتا گھر گھر میں روشنی کے چراغ جل رہے ہوتے، ملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہم نے کیا۔

انہوں ں ے کہا کہ اگر ہماری حکومت چلتی رہی تو آج ملک میں کوئی بے روزگار نہ ہوتا، مجھے وزارت عظمیٰ سے اگر نہ نکالا جاتا تو ملک خوشحال ہوتا، ملک میں مہنگائی نام کی کوئی چیز نہ ہوتی، ہماری حکومت ہوتی تو آج نیا موٹر وے حافظ آباد سے گزر رہا ہوتا، میرا مشن ملک کو اپنے پاوٴں پر کھڑا کرنا ہے، حافظ آباد میں بھی موٹر وے بنائیں گے حافظ آباد اور لاہور میں فرق نہیں کریں گے۔

Comments are closed.