ملک بھر میں عام انتخابات آٹھ فروری کو ہی ہوں گے،چیف الیکشن کمشنر

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔ ادارے یا پولنگ سٹاف کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت عام انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز،آئی جیز اور سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ ہو انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ کی دی گئی۔

بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل ہے، ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تر پیش بینی اور تیاری مکمل ہے، ملک کے کچھ حصوں میں تھریٹ الرٹس ہیں لیکن پرامن انتخابات میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

اجلاس کے دوران برینفگ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پولنگ سٹیشنز کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے، مرمت کا کام الیکشن سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا، تمام حساس ترین پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

سیکرٹری داخلہ نے بریفنگ میں کہا ہے کہ الیکشن کے لیے وفاقی سطح پر کنٹرول روم بنا دیئے گئے ہیں، تمام اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، الیکشن کمیشن کی معاونت اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام تر اقدامات مکمل ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ ادارے یا پولنگ سٹاف کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھی قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے دبنگ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کی سخت مانٹرنگ ہو گی اور ملک بھر میں انتخابات مقررہ تاریخ کو ہی ہوں گے۔

Comments are closed.