یمنی حوثیوں کا بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

45 / 100

فائل:فوٹو

صنعا: یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کر دیا۔امریکی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ یمنی حوثیوں نے پہلا میزائل حملہ ناکام ہونے کے بعد دوبارہ حملہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں حوثیوں نے امریکی بحری جہاز کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا، امریکی فوج نے واقعہ کی تصدیق کر دی ہے۔

امریکی فوج کے مطابق یمن سے داغا گیا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل حملہ امریکی ملکیت کے مارشل آئی لینڈز جھنڈا بردار جہاز پر ہوا، میزائل حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا، جہاز کو بھی زیادہ نقصان نہیں پہنچا، حملے کے بعد بحری جہاز اپنی منزل کی طرف رواں ہے۔

امریکی عسکری حکام کا کہنا ہے کہ یمنی حوثیوں نے پہلا میزائل حملہ ناکام ہونے کے بعد دوبارہ حملہ کیا۔

دوسری جانب حزب اللہ رہنما حسن نصراللہ نے کہا کہ بحیرہ احمر میں جہازوں پر حملے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں یمن کا کم ترین ردعمل ہیں۔

خیال رہے کہ یمن کے حوثی باغی اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کے جواب میں اسرائیل جانے والے بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

Comments are closed.