لیونل میسی ایک بار پھر فیفا کے بہترین پلیئر منتخب

52 / 100

فائل:فوٹو
بیونس آئرس:ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی ایک بار پھر فیفا کے بہترین پلیئر منتخب ہوگئے۔لیونل میسی نے اس سے قبل 2019ء اور 2022ء میں بھی یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

لیونل میسی کو 2023ء کے لیے سال کا بہترین پلیئر منتخب کیا گیا، انہوں نے تیسری مرتبہ پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

مجموعی ووٹنگ کے بعد ایرلنگ ہالینڈ اور میسی کے درمیان ٹائی ہوا تھا۔ میسی اور ہالینڈ کے پوائنٹس 48، 48 تھے اور فیفا ایوارڈ قوانین کے مطابق میسی کو دیگر کپتانوں کی اولین چوائس ہونے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔

لیونل میسی نے اس سے قبل 2019ء اور 2022ء میں بھی یہ ٹائٹل جیتا تھا۔

https://twitter.com/FIFAWorldCup/status/1747003972571861269?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1747003972571861269%7Ctwgr%5E67b13f43af8db32be17339e57927f501211844e5%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1310563

پلیئر ایوارڈ کی ووٹنگ میں کپتان، کوچز، میڈیا نمائندوں اور فینز نے حصہ لیا۔ پاکستان کے کوچ اسٹیفین کونسٹنٹائن کی پہلی چوائس بیلجیئم کے کیوین ڈی بروین تھے۔

ووٹنگ اکیڈمی میں پاکستان کے کسی نمائندے نے میسی کو ٹاپ ٹین چوائس میں نہیں رکھا تھا۔مینز پلیئر آف دی ایئر کی لسٹ میں کلییان ایمباپے 35 پوائنٹس سے تیسرے نمبر پر آئے۔رپورٹس کے مطابق فیفا پلیئر آف دی ایئر کی تقریب لندن میں ہوئی تاہم لیونل میسی تقریب میں شریک نہ تھے۔

ادھر برازیل کے ایڈرٹن کو بہترین گول کیپر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ اسپین کی آئیتانا بونماتی خواتین کی بہترین پلیئر اور انگلینڈ کی میری ائیرپس بہترین گول کیپر قرار پائیں۔

 

پیپ گارڈیولا کو سال کا بہترین کوچ جبکہ سال کے بہترین گول کا پوسکاس ایوارڈ برازیل کے میڈروگا کو دیا گیا۔میڈروگا کا برازیل کی چیمپئن شپ کے دوران کیا گیا گول سال کا بہترین گول قرار دیا گیا۔

Comments are closed.