پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا

53 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے.

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے،پیٹرول کی نئی قیمت 259 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے.

ڈیزل کی قیمت 276 روپے 21 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، مٹی کےتیل کی قیمت میں1روپے97 پیسےفی لیٹرکمی کردی گئی، جس کے بعد مٹی کےتیل کی نئی قیمت 186 روپے86 پیسے مقرر کردی گئی۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 92 پیسے کمی کی گئی، نئی قیمت 164روپے 83 پیسے مقرر ہوگئی۔

وزارت خزانہ کی طرف پٹرولیم مصنوعات کی طرف سے قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو چکا ہے.

Comments are closed.