عمران خان کا چیف جسٹس کو قرآن کے پانچویں پارہ کی 8 ویں آیت پڑھنے کا مشورہ
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا چیف جسٹس کو قرآن کے پانچویں پارہ کی 8 ویں آیت پڑھنے کا مشورہ کہاچیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں کہ قرآن کے پانچویں پارہ کی 8 ویں آیت پڑھ لیں، قران میں ہے کہ دشمنوں سے بھی اتنی نفرت نہ کرو کہ انصاف نہ کر سکو.
بانی پی ٹی ائی نے اڈیالہ جیل میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہا بلے کے کیس کی سماعت کے لیے پانچ رکنی بینچ ہونا چاہیے تھا، تاہم سب کچھ لندن پلان کے تحت ہو رہا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا جیل میں ہونا پی ٹی ائی کا خاتمہ اور نواز شریف کے کیس معاف ہونا لندن پلان کا حصہ ہے، سب کچھ یہ بتانے کے لیے ہو رہا ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہیں.
عمران خان نے کہا توشہ خانہ ریکارڈ پر ہے کہ نواز شریف نے چھ لاکھ میں مرسیڈیز گاڑی لی مریم نواز نے بی ایم ڈبلیو گاڑی لی، ان کے سارے کیسز بند ہیں ہمارا ایک کیس ختم ہوتا ہے تو دوسرا شروع ہو جاتا ہے.
مجھے ڈونلڈ لو اور جنرل باجوا کو ایکسپوز کرنے کی سزا دی جا رہی ہے، سپریم کورٹ بھی لندن ایگریمنٹ کے تحت چل رہی ہے، واحد ادمی ہوں جس نے 27 سال جدوجہد کر کے پارٹی کو اس جگہ پہنچایا.
قائد پی ٹی آئی نے کہا سوشل میڈیا کے دور میں کوئی چیز چھپ نہیں سکتی، آج پیش گوئی کر رہا ہوں کہ ان کو دھچکا لگنے والا ہے
پی ٹی ائی کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے نہیں دی جا رہی، انہیں لوگوں کا غصہ اٹھ فروری کو نظر آئےگا.
پارٹی اس وجہ سے کرش نہیں ہوئی کیونکہ عوام ساتھ کھڑی ہے، لوٹوں کی حالت بھی اٹھ فروری کو نظر ائے گی، پی ٹی ائی کے 850 ٹکٹ تھے مشاورت کے لیے رجسٹر بھی جیل نہیں آنےدیا گیا.
انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ساتھ انتخابی اتحاد نہیں ہو سکتا، نواز شریف نے جانبدار امپائرز کے بغیر کبھی میچ نہیں کھیلا، نواز شریف نے ابھی بھی دو امپائر کھڑے کیے ہوئے ہیں، ایک ایمپائر نے نو بال دے دی ہے.
Comments are closed.