عمران خان،شاہ محمود،پرویز الہٰی،صنم جاوید کے الیکشن لڑنے سے متعلق آج فیصلہ متوقع
فوٹو: فائل
لاہور: قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان،شاہ محمود،پرویز الہٰی،صنم جاوید کے الیکشن لڑنے سے متعلق آج فیصلہ متوقع ہے ، لاہور ہائیکورٹ میں ان کی درخواستیں زیر سماعت ہیں. ا
بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ‘صدر پرویز الٰہی ،شاہ محمود قریشی ‘صنم جاوید‘فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد سمیت دیگر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ( پیر) کے روز تک ملتوی کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرے گا ۔
صنم جاوید سمیت دیگر کی درخواستوں پر بھی محفوظ فیصلہ آج ( پیر ) کے روز سنایا جائے گا، صنم جاوید کے حق میں فیصلے کی صورت میں مریم نواز مشکل میں پڑ جائیں گی.
واضح رہے سپریم کورٹ کے بلے سے متعلق متنازعہ فیصلے اور عدالتوں کے حالیہ فیصلوں کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کیلئے کسی اچھی خبر کی توقع نہیں ہے تاہم ایک آدھ کے حق میں فیصلہ آبھی سکتا ہے.
Comments are closed.