انتخابات 2024،مسلم لیگ ن نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا

53 / 100

فائل:فوٹو

 لاہور: انتخابات 2024،مسلم لیگ ن نے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا راولپنڈی، گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

 پاکستا ن مسلم لیگ ن نے راولپنڈی ڈویژن میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کا اعلان کیا، این اے49اٹک سے شیخ آفتاب احمد،این اے50سے ملک سہیل خان، این اے 51 مری سے راجہ اسامہ سرور، این اے 52 سے راجہ جاوید اخلاص کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

اسی طرح این اے53 سے راجہ قمر الاسلام، این اے 55 سے ملک ابرار، این اے56 سے حنیف عباسی، این اے57سے دانیال چوہدری، این اے 58 چکوال سے میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال، این اے59 تلہ گنگ سے سردار غلام عباس کو ن لیگ نے عام انتخابات کیلیے ٹکٹ دیا ہے۔

این اے54 راولپنڈی اور این اے60جہلم کے ٹکٹ کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ اسی طرح مسلم لیگ ن نے راولپنڈی کے صوبائی حلقوں کے ٹکٹ بھی جاری کر دیئے۔ اٹک کے حلقہ پی پی ون سے جہانگیر خانزادہ، پی پی ٹو سے افتخار احمد خان، حلقہ پی پی تھری سے حمید اکبر، پی پی 4 سے شیر علی خان، پی پی5 سے ملک اعتبار خان کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے حلقہ پی پی6 مری سے بلال یامین ستی، پی پی 7سے راجہ صغیر احمد، پی پی8 سے افتخار احمد،پی پی 9سے راجہ شوکت عزیز بھٹی، پی پی10سے چودہری نعیم اعجاز، پی پی11 سے عمران الیاس چودہری، پی پی14سے ملک افتخار احمد،پی پی15سے ملک منصور افسر کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

ن لیگ نے پی پی16 سے ضیاء اللہ شاہ، پی پی17سے راجہ حنیف، حلقہ پی پی18سے راجہ سجاد خان، پی پی19سے حاجی پرویز خان، پی پی13سے ملک عمر فاروق، پی پی20 سے سلطان حیدر علی خان، پی پی21 سے تنویر اسلم ملک، پی پی23 سے شہریار ملک کو ٹکٹ دیا ہے۔

جہلم کے حلقہ پی پی 25سے چوہدری ندیم خادم، پی پی26سے ناصرمحمود اللہ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 54 راولپنڈی این اے 60 جہلم I این اے 61 جہلم II جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی پی 12 چکوال پی پی 22، جہلم پی پی 24 کے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ تاحال نہیں کیا، اسی طرح پی پی 12 ٹیکسلا، پی پی 22 تلہ کنگ چکوال اور پی پی 24 جہلم سے بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسلا کی نشست پر غلام سرور خان ایم پی اے کی نشست پر بیٹے کو لڑوانا چاہتے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ چلنے والی مشاورت کی وجہ سے ن لیگ نے اس نشست پر امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

اس کے علاوہ آئی پی پی کے ساتھ این اے 54 راولپنڈی ٹیکسلا، این اے 60 اور این اے 61 جہلم پر بھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے کیونکہ حلقہ این اے 54 سے استحکام پارٹی غلام سرور خان کیلیے ن لیگ کا ٹکٹ جاری کروانے کی کوششوں میں ہے جبکہ پی پی 12 ٹیکسلا سے بھی غلام سرور کے بیٹے کو ن لیگ کا ٹکٹ دلوانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف چھوڑنے والے چوہدری فرخ الطاف کو این اے ساٹھ سے ٹکٹ دیا جبکہ این اے61 سے مطلوب مہدی ٹکٹ کے مضبوط امیدوار ہیں۔ اس کے علاوہ پی پی 24 میں بلال اظہر کیانی اورسابق ایم پی اے اویس خالد مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے امیدوار ہیں اور اس نشست پر بھی استحکام پاکستان پارٹی سے بات چیت جاری ہے۔

اسی طرح پی پی چوبیس سے راجہ یاور کمال تحریک انصاف چھوڑ کر تحریک استحکام پاکستان میں شامل ہوئے تھے، جن کے حق میں آئی پی پی کے مذاکرات چل رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی 22 پر سابق رکن قومی اسمبلی سردار منصور ٹمن مسلم لیگ ن کے امیدوار ہو سکتے ہیں جبکہ حلقہ پی پی 25 کا ٹکٹ ندیم خادم کو جاری کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے این اے 62 سے چوہدری عابد رضا، این اے 63 سے غضفر علی گل، این اے 65 سے چوہدری نصیر احمد سدھو، این اے 66 سے چوہدری نثار چیمہ، این اے 67 سے سائرہ افضل تارڑ، این اے 68 سے مشاہد رضا، این اے 69 سے ناصر اقبال بوسال، این اے 70 سے چوہدری ارمغان سبحانی، این اے 71 سے خواجہ محمد آصف، این اے 72 علی زاہد، این اے 73 سے نوشین افتخار اور این اے 74 رانا شمیم احمد خان کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔

جبکہ این اے 75 سے چوہدری انورالحق، این اے 76 احسن اقبال، این اے 77 سے چوہدری بشیر ورک، این اے 78 خرم دستگیر، این اے 79 ذوالفقار بھنڈر، این اے 80 شاہد عثمان اور این اے 81 اظہرقیوم ناہرہ مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مسلم لیگ ن نے نارروال کے حلقے سے دانیال عزیز جبکہ گجرات سے چوہدری جعفر اقبال کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔ اُدھر نجی ٹی وی سے گفتگو میں دانیال عزیز نے پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کے مخالف انتخابات لڑنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

Comments are closed.