عمران خان کو انتخابات سے آوٹ کر دیا گیا، کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں خارج

50 / 100

فائل:فوٹو

لاہور:قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو انتخابات سے آوٹ کر دیا گیا، کاغذات مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں خارج،الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور اور میانوالی سے بانی تحریک انصاف کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں خارج کردیں۔

اس حوالے سے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نا اہل ہوچکے ہیں، ان کا تجویز کنندہ این اے 122 سے نہیں ہے۔

گزشتہ روز جسٹس طارق ندیم نے بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

دورانِ سماعت جسٹس طارق ندیم نے استفسار کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی کس بنیاد پر مسترد کیے گئے ؟

ریٹرننگ افسر نے جواب دیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی 2 وجوہات کی بنا پر مسترد کیے گئے، پہلی وجہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز کنندہ کا تعلق این اے 122 سے نہیں ہے، دوسری وجہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں۔

قائد پی ٹی آئی عمران خان کے این اے 89 میانوالی سے ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے تھے جس کے خلاف انہوں نے ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی۔

راولپنڈی ہائیکورٹ بینچ کے الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس چوہدری افضل نے عمران خان کی اپیل پر سماعت کی تھی جس میں پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے دلائل دیے تھے جب کہ ٹربیونل نے 7 جنوری کو اپیل پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

الیکشن ٹربیونل نے آج فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل مسترد کردی اور انہیں الیکشن کے لیے نااہل قرار دینے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔

Comments are closed.