الیکشن کمیشن نے 145سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات ریٹنرنگ آفیسرز کوبھجوادیئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 145سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات ریٹنرنگ آفیسرز کوبھجوادیئے، اس فہرست میں پاکستان تحریک انصاف کا انتخابی نشان شامل نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نےعام انتخابات کےلئے سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کی تفصیل ریٹرننگ افسران کو بھجوا ئی ہے تاہم ان میں تحریک انصاف کا انتخابی نشان ریٹرننگ افسران کو نہیں بھجوایا گیا۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے ڈی آراوز، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ریٹرننگ افسران کو مراسلہ لکھا گیاہے جس میں 145 سیاسی جماعتوں کے کے انتخابی نشانات ارسال کئے گئے ہیں۔
مراسلے میں یہ بھی واضح کردیاگیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نامزد امیدوار کو 13 جنوری کو متعلقہ انتخابی نشان الاٹ کیا جائے۔
ECP letter to Returning officers pic.twitter.com/FhlSNyz3RP
— Mehboob ur Rehman Tanoli (@MehboobTanoli) January 9, 2024
سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشانات کسی آزاد امیدوار کو نہ دیے جائیں، ریٹرننگ افسران کو مراسلے میں ہدایت،ریٹرننگ افسران کو آزاد امیدواروں کے لیے الگ انتخابی نشانات کی فہرست بھجوا دی گئی۔
واضح ہدایت کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی فہرست میں موجود نشانات کے علاوہ کوئی دیگر انتخابی نشان امیدوار کو نہ دیے جائیں۔
تحریک انصاف سمیت درجن سے زائد سیاسی جماعتوں کا نام انتخابی نشانات والی فہرست میں شامل نہیں ہیں،ان سیاسی جماعتوں کے نشانات انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے کے باعث روکے گئے ہیں۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کو تیر کا نشان ، پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کو بلے باز ،پاکستان مسلم لیگ ن کو شیر ، استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو پتنگ ملے گا۔
جمعیت علمائے اسلام پاکستان کو کتاب اورجماعت اسلامی پاکستان کو ترازو کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔۔ات این پی اور تحریک انصاف سمیت درجن سے زائد سیاسی جماعتوں کا نام انتخابی نشانات والی فہرست میں شامل نہیں۔
ان سیاسی جماعتوں کے نشانات انٹراپارٹی انتخابات نہ کروانے کے باعث روکے گئے ہیں۔
Comments are closed.