عمران خان کی توشہ خانہ اور190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس میں درخواست ضمانت مسترد
فوٹو:فائل
راولپنڈی: قائد پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی توشہ خانہ اور190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس میں درخواست ضمانت مسترد کردی گئی،اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اڈیالہ جیل میں درخواست کی ضمانت کی سماعت کی اوردرخواست مسترد کی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ کیا گیا سنادیا۔
عدالت نے بعد میں توشہ خانہ ریفرنس میں سماعت11 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔ نیب حکام 11 جنوری کو توشہ خانہ ریفرنس میں 12 گواہان کو پیش کریں گے۔
دوسری جانب 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں فردِ جرم کےلیے 17 جنوری کی تاریخ مقرر کردی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 20 گواہ پیش کرے گا۔ تحائف کا پرائیویٹ طور پر تخمینہ لگانے والے صہیب عباسی بطور وعدہ معاف گواہ پیش ہوں گے۔
بشریٰ بی بی کے خلاف گواہان کی فہرست میں ایک اور وعدہ معاف گواہ بھی شامل ہے۔ سابق وزیراعظم کے ملٹری سیکریٹری اور ڈپٹی ایم ایس بھی گواہان میں شامل ہیں۔
ڈپٹی قونصلیٹ جنرل دبئی رحیم اللّٰہ، توشہ خانہ کے سیکشن افسران بھی گواہی دیں گے،وزیراعظم آفس کے اسسٹنٹ سیکریٹری پروٹوکول زاہد سرفراز بھی نیب کے گواہ ہوں گے۔
Comments are closed.