تاحیات نااہلی ختم، سپریم کورٹ نے نوازشریف کی رکاوٹ ختم کردی

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: تاحیات نااہلی ختم، سپریم کورٹ نے نوازشریف کی رکاوٹ ختم کردی،عدالت عظمیٰ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

سپریم کورٹ نے 6 ایک کے تناسب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ضروری تھا کہ یہ فیصلہ فوری سنایا جاتا، تمام وکلاء اور اٹارنی جنرل کے آنے کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سپریم کورٹ نے تاحیات نااہلی کے خاتمے کا فیصلہ 6-1 کے تناسب سے سنایا،عدالت کے اس فیصلہ کے بعد نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی ہے جب کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے راستے میں حائل رکاوٹ بھی اب نہیں رہی۔

سپریم کورٹ کے فیصلہ میں کہا گیاہے ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے، 2018 کا سمیع اللّٰہ بلوچ کیس کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے، سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے کیس میں تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 5 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Comments are closed.