لیول پلیئنگ دور کی بات اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کو فیلڈ دینے کو تیار نہیں،عمران خان

60 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا لیول پلیئنگ دور کی بات اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کو فیلڈ دینے کو تیار نہیں،عمران خان نے برطانوی جریدے دی اکنامسٹ میں لکھے گئے مضمون میں حالات حاضرہ اور ماضی پر خیالات کااظہار کیا ہے۔

سابق وزیراعظم پاکستان جوکہ ان دنوں ڈیڑھ سے زائد کیسز کا سامنا کررہے ہیں اور راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ہے ہیں نے لکھا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہی امریکا کے دباؤ پر ان کی حکومت گرائی۔

بانی پی ٹی آئی نےلکھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ تو دور کی بات، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی کو سرے سے فیلڈ ہی دینے کو تیار نہیں،انھوں نے انتخابات کے انعقاد پر شکوک شبہات کااظہار کیا۔

عمران خان نے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن کا اعلان ہوچکا لیکن گزشتہ سال مارچ میں سپریم کورٹ کے واضح حکم کے باوجود پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات نہیں کرائے گئے۔

سابق وزیراعظم نے 90 دن میں انتخابات نہ کرانے پر نگران حکومتوں کو غیر قانونی قرار دیا کیونکہ دونوں آئین میں نگران حکومت کی مدت 90 روز درج ہے۔

Comments are closed.