مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز کے کاغذات چیلنج

50 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف، شہبازشریف اور مریم نواز کے کاغذات چیلنج کئے گئے ہیں اسی طرح سابق وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی اور دیگر پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیلیں کی گئی ہیں.

ذرائع کے مطابق یوں تو اسٹیبلشمنٹ کا رویہ اور طریقہ کار پوری قوم کے سامنے کھلی کتاب کی طرح عیاں ہے تاہم اپیلوں اور کاغذات مسترد یا بحالی کے عمل سے انتخابات کے منصفانہ و آزادانہ ہونے یا نہ ہونے کا عمل مزید واضح ہو جائے گا.

اب تک آئندہ عام انتخابات 2024 کے لئے ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا مرحلہ مکمل ہو گیاجن کی سماعت 10 جنوری تک جاری رہے گی۔

نواز شریف کے این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی ‘ایپلٹ ٹریبونل نے اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے.

شہباز شریف کےاین اے 242 کراچی سے کاغذات نامزدگی منظور کیے جانے کا فیصلہ چیلنج ‘مریم نواز کے لاہور کے حلقہ این اے 119سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی گئی ہے.

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ‘پرویز الٰہی‘مونس الٰہی اور پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسران کے فیصلے ٹربیونل میں چیلنج کردیئے ہیں.

‘الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 214 سے پی ٹی آئی امیدوار شاہ محموداور زین قریشی کی اپیلوں پر الیکشن کمیشن، ریٹرننگ افسر اور دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں.

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے فہمیدہ مرزا کے خواتین کی مخصوص نشست کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کوبھی مسترد کر دیا ہے۔

Comments are closed.