ہرقسم کے مافیا کی قوم کے ساتھ ملکر سرکوبی کرینگے،آرمی چیف
فوٹو: وزیراعظم آفس
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے ہرقسم کے مافیا کی قوم کے ساتھ ملکر سرکوبی کرینگے،آرمی چیف کا کہنا تھاسوشل میڈیا پر ہیجان ، مایوسی اور افراتفری کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔
نیشنل فارمرز کنونشن سے خطاب میں جنرل عاصم منیر نے کہا جھوٹی خبروں کے ذریعے یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے ریاست اپنا وجود کھوتی جا رہی ہے،پاکستان کے بارے میں افواہیں اور منفی باتیں بتائی جارہی ہیں۔
سپہ سالار کا کہنا تھا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان ایشیا کا تیزی سے ترقی کرنے والا ملک تھا لیکن ہم نے قائداعظم کے تین زریں اصولوں – ایمان، اتحاد، تنظیم کو بھلا دیا، جس کی وجہ سے تنزلی کا شکار ہوئے۔
انھوں نے کہا کلمۂ کے نام پر دو ہی ریاستیں قائم ہوئیں، ریاست طیبہ اور دوسری ریاست پاکستان، یہ محض اتفاق نہیں ہے۔
جنرل عاصم منیر نے کہا پاکستان وسائل سے مالا مال ہے،گرین پاکستان انیشیٹیو کا مقصد یہی ہے کہ ہمیں سب سے پہلے زراعت پر کام کرنا ہے۔۔
زراعت اور مویشی بانی تقریباً ہر نبی کا پیشہ رہا ہےاس میں ڈسپلن، تکلیف، نمو، اور صبر شامل ہیں،بدلے میں بے تحاشہ انعامات ملتے ہیں۔
ہرقسم کے مافیا کی قوم کے ساتھ ملکر سرکوبی کرینگے،آرمی چیف، فوٹو :وزیراعظم آفس
آرمی چیف کے مطابق پاکستان کے پاس، گلیشیر، دریا، پہاڑ، اور زرخیز زمین ہے ۔دنیا کا بہترین چاول، کینو اور آم جیسے پھل، گرینائٹ، سونا اور تانبا جیسے خزانے موجود ہیں۔
آسان زرعی قرضوں، کولڈ سٹوریج کی چین، موسمیاتی تبدیلی کے تاثرات سے محفوظ بیج اورجینیٹیکلی انجنئیر ڈ لائیو سٹاک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔۔
تقریب کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیاہے کہ جنرل عاصم منیر کے خطاب کےدوران کسان بار بار نعرہ تکبیر اور پاکستان زندآباد کے نعرے لگاتے رہے۔
دریں اثنا وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ قومی کسان کنونشن آج جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں وفاقی وزراء، زرعی ماہرین اور اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی، نگراں وزیراعظم نے ایس آئی ایف سی کی چھتری تلے مختلف سنگ میل حاصل کرنے پر وزارتوں اور محکموں کے باہمی تعاون کو سراہا اور مختلف اقدامات کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
Comments are closed.