فیض آباد دھرنا کمیشن ، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمیدطلب

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد:فیض آباد دھرنا کمیشن میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو اگلے ہفتے طلب کرلیاسابق ڈی جی آئی ایس آئی کو طلبی کا نوٹس وزارت دفاع کے ذریعے بھجوایا گیاہے و ہ دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرنا کیس میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کوطلب کیاگیاہے فیض حمید کو کمیشن میں ٹی ایل پی فیض آباد دھرنا کیس میں دوسری بار طلب کیا گیاسابق ڈی جی آئی ایس آئی کو طلبی کا نوٹس وزارت دفاع کے ذریعے بھجوایا گیا۔

ذرائع کاکہناہے کہ اگلے ہفتے جنرل فیض حمید کمیشن کے سامنے فیض آباد دھرنا کیس میں اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔فیض حمید سابق سرکاری افسر کی حیثیت سے فیض آباد دھرنا کیس اور وجوہات پر شواہد اکٹھے کرنے میں کمیشن کی معاونت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو دسمبر کے دوسرے ہفتے میں بھی طلب کیا گیا تھا پہلا نوٹس بر وقت وصول نہ ہونے سے فیض حمید کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہو سکے، کمیشن کی جانب سے جنوری کے دوسرے ہفتے اپنی رپورٹ مکمل کیے جانے کا امکان ہے ۔

Comments are closed.