پشاورہائی کورٹ کے بلہ بحالی فیصلہ کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پشاورہائی کورٹ کے بلہ بحالی فیصلہ کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر سپریم کورٹ میں سماعت کےلئے مقرر کردی گئی، چیف جسٹس فائز عیسی 3 رکنی بنچ کی خود سربراہی کریں گے۔
سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقررکردی گئی ہے اورچیف جسٹس کی سربراہ میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ 2 جنوری کو اپیل کی سماعت کرے گا۔
نجی ٹی وی نیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیاہے۔
سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقررکردی ہے،چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ تشکیل دیا گیاہے ہے۔
الیکشن کمیشن کی اپیل کی 2 جنوری 2024 کو سماعت ہوگی،پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے اور انتخابی نشان بلہ واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو معطل کردیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں اپیل کی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلہ ختم اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کیا جائے۔
Comments are closed.