نواز شریف کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہوگی،تاحیات نااہلی خدشات موجود
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کےکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہوگی،تاحیات نااہلی خدشات موجود ہیں سپریم کورٹ نے 12 اپریل 2018 کو آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت سابق وزیراعظم کو تاحیات نااہل قرار دیا تھا.
نوازشریف کے آج لاہور اور مانسہرہ کے حلقوں سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال متعلقہ ریٹرننگ افسران کریں گے۔ ریٹرننگ افسران نے اس حوالے سے ان کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے زیادہ نوازشریف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خدشات زیادہ ہیں کیونکہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کے باوجود تاحیات نااہلی کا فیصلہ اپنی جگہ موجود ہے.
آ ج کی جانچ پڑتال کو 8 فروری کے انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم میں ایک اہم موڑ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق نواز شریف دست شفقت کے باعث زیادہ پر اعتماد دکھائی دیتے ہیں کہ انھیں گرین سگنل مل جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے علاوہ پیپلزپارٹی کے وکلا نے بھی نواز شریف کی
آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت نااہلی کو برقرار رکھنے کی پیش بندی کر رکھی ہے اور عمران خان سے پہلے نواز شریف کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا.
عدالت نے فیصلہ دیا کہ آئین کے آرٹیکل 62(1)(ایف) کے تحت نااہلی تاحیات ہے۔ یہ فیصلہ بینچ کے پانچوں ججوں نے متفقہ طور پر جاری کیا تھا۔ آرٹیکل 62(1)(ایف)، جو پارلیمنٹ کے رکن کے لیے ’’صادق اور امین‘‘ (ایماندار اور صالح) ہونے کی پیشگی شرط رکھتا ہے.
واضح رہے کہ یہ وہی شق ہے جس کے تحت 28 جولائی 2017 کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے پاناما پیپرز کیس میں نواز شریف کو نااہل قرار دیا تھا۔ اسی طرح اس وقت کے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو بھی اسی سال 15 دسمبر کو عدالت کے ایک الگ بنچ نے اسی شق کے تحت نااہل قرار دیا تھا۔
12 اپریل 2018 کے فیصلے کے بعد نواز شریف اور ترین دونوں کو اس وقت تک عوامی عہدہ رکھنے کے لیے نااہل قرار دیا گیا جب تک ان کے خلاف عدالتوں کے متعلقہ اعلامیہ برقرار نہیں رہتے۔
آرٹیکل 62 (1) (ایف) کے تحت کسی بھی رکن پارلیمنٹ یا سرکاری ملازم کی نااہلی مستقبل میں ’مستقل‘ ہوگی۔ ایسا شخص الیکشن نہیں لڑ سکتا اور نہ ہی پارلیمنٹ کا رکن بن سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے لائرز ونگ کے وکیل ناصر چوہان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اس ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جو آج نواز شریف کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے کسی بھی سوال کا دفاع کرے گی.
Comments are closed.