پاکستان اورآسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج کھیلاجائے گا، 3 تبدیلیاں متوقع
فوٹو: سوشل میڈیا
میلبرن: پاکستان اورآسٹریلیا کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج کھیلاجائے گا، 3 تبدیلیاں متوقع،سابق کپتان سرفرازاحمد کوآرام دینے کا فیصلہ کیاگیاہے۔
آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کےلیے پاکستان ٹیم نے میلبرن میں نیٹ سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کی،باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا آغاز کل سے ہوگا۔
بارش کے باعث پاکستان ٹیم کا ٹریننگ سیشن انڈور منعقد کیا گیا، کھلاڑیوں نے نیٹس پر بیٹنگ اور بولنگ کی بھرپور پریکٹس کی،وکٹ کیپر محمد رضوان نے کیپنگ کی پریکٹس کی۔
میزبان ٹیم کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، اس نے قومی ٹیم کو پرتھ ٹیسٹ میں یکطرفہ مقابلے میں شکست دی تھی۔
میچ سے ایک دن قبل پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعودنے بتایا کہ سرفراز کو تھوڑا آرام دیا ہے،میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ کوشش یہ ہی ہے کہ ان کنڈیشن میں جو بہترین ہو اس پر مشتمل ٹیم بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے چار سال بعد بہت اچھا کم بیک کیا تھا، ڈومیسٹک میں بہترین انداز میں کراچی کی ٹیم کی قیادت کی تھی لیکن محمد رضوان کا ریکارڈ ان کنڈیشن میں ابھی اچھا لگ رہا ہے۔
کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے رضوان کا انتخاب کیا گیا،شان مسعود
شان مسعود کا کہنا ہے کہ کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے رضوان کا انتخاب کیا گیا، جہاں سرفراز کے لیے کنڈیشن سودمند ہوں گی وہاں انہیں موقع ملے گا، ہمیں بیٹنگ میں بہتری لانا ہو گی۔
پاکستانی کپتان نے کہا کہ اگر ٹیم 100 اوور کھیل رہی ہے تو بیٹرز کو تھوڑا تیز کھیلنا ہو گا، موجودہ ریڈ بال میں تیز کھیلنا ہو،ریڈ بال میں اس کمی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ فاسٹ بولر کو انجری تو ہوتی ہے، فاسٹ بولرز کے لیے ٹیسٹ کرکٹ مشکل ہوتی ہے، ان ٹیسٹ کرکٹ میں بہت لوڈ ہوتا ہے،خرم شہزاد ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلے ہوئے تھے، جو ٹیسٹ کرکٹ کا لوڈ ہے وہ ڈومیسٹک کا لوڈ نہیں ہے۔
شان مسعود نے کہا فٹنس کے معیار کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، کھلاڑی ریڈ بال کرکٹ زیادہ کھیلیں، کاؤنٹی کرکٹ میں ریڈ بال کرکٹ سے تجربہ ملے گا۔
شان مسعود نے کہا کہ ٹیم میں کم تبدیلیاں کرنے پر یقین رکھتا ہوں، حکمت عملی بنانے کے لیے کچھ فیصلے کرنے پڑتے ہیں، سرفراز احمد کی جگہ رضوان کو لانا حکمت عملی کا فیصلہ ہے۔
ٹیسٹ کپتان نے اعتراف کیا کہ رضوان کا آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں بیٹنگ ریکارڈ متاثر کن ہے،یہ بھی بتایا کہ ساجد خان کو ایک اسپیشلسٹ اسپنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔
بارش ہونے کی وجہ سے وکٹ دیکھنے کا موقع نہیں ملا، صبح وکٹ کو دیکھنے کے بعد فرنٹ لائن اسپن آپشن کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔
Comments are closed.