اچھی صحت پرلیکچردیتے ہوئے پروفیسردل کا دورہ پڑنےسے انتقال کرگیا
فوٹو: این ڈی ٹی وی
کانپور:اچھی صحت پرلیکچردیتے ہوئے پروفیسردل کا دورہ پڑنےسے انتقال کرگیا، یہ المناک واقعہ انڈین انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کانپور میں پیش آیا۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹوڈنٹ افیئرز کے ڈین سمیر خاندیکار اچھی صحت کے حوالے سے لیکچر دے رہے تھے جب دل کا دورہ پڑنے سےان کی موت واقع ہوگئی۔
انسٹیٹیوٹ کے سابق طلبہ سے خطاب میں وہ انہیں اپنی صحت کا خیال رکھنے کا بتا رہے تھے کے اچانک انہیں پسینہ آنا شروع ہو گیا اور وہ ڈائس پر گر گئے۔
آئی آئی ٹی کانپور کے ایک اور پروفیسر کرندیکار نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ ’پروفیسر خاندیکار 5 سال سے ہائی کولیسٹرول کا شکار تھے۔‘
پروفیسر سمیر خاندیکار سٹوڈنٹ افیئرز کے ڈین اور مکینیکل انجینیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ تھے،ایکس پرانہوں نے لکھا ’یہ نا قابل یقین ہے، پروفیسر خاندیکار کی اچانک موت نے افسردہ کر دیا۔
وہ پُرجوش اور پیارے ساتھی تھے اور اس مشکل وقت میں ہماری دعائیں ان کی فیملی کے ساتھ ہیں۔‘کرندیکار نے کہا ہے کہ ’ پروفیسر سمیر خاندیکار کے اکلوتے بیٹے پروہ خاندیکار جو کیمبریج یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان کے واپس آنے پر ان کے والد کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی، بیٹے کے کیمبریج یونیورسٹی سے واپس آنے تک پروفیسر سمیر خاندیکار کی ڈیڈ باڈی کو آئی آئی ٹی کے ہیلتھ کیئر سینٹر میں رکھا جائے گا۔
Comments are closed.