مسیحی برادری نےدنیا بھر میں کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منایا

48 / 100

فائل:فوٹو

نیویارک : مسیحی برادری نےدنیا بھر میں کرسمس کا تہوار جوش و خروش سے منایا،کرسمَس کی رنگا رنگ تقریبات پاکستان سمیت یورپ،ایشیاء،افریقہ اور  دنیا بھر میں جاری رہیں ، دنیا بھر میں عمارتوں اور سڑکوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔

امریکا، برطانیہ، روس، چین، فرانس سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری کرسمس کی تقریبات کیلئے پرجوش ہیں تاہم پوپ فرانسس نے تہوار سادگی سے منانے کی اپیل کی گئی۔

https://twitter.com/jdibarz/status/1739213427313193125?t=Rvq2-bwcR_bwQ8sxBoEF7A&s=19

جاپان، برسلز، سوئٹزرلینڈ میں بھی رنگا رنگ تقریبات جاری ہیں، جاپان میں سیکڑوں افراد سانتا کلاز کا روپ دھارے سڑکوں پر نکل آئے اور بچوں اور بڑوں میں تحائف تقسیم کئے۔
روس میں سیکڑوں گاڑیوں نے کرسمس کا ٹری بنا ڈالا، شائقین کی بڑی تعداد منفرد تقریب دیکھنے کو پہنچی۔
یوکرین، برازیل میں بھی کرسمس کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا، برازیلیا میں سانتا کلاز نے ایکویریم میں تیر کرکے لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیری۔
فرانس میں بھی تقریبات عروج پر ہیں، بیکریز پر مختلف عمارتوں کے طرز کے کیک بنا کر عوام میں تقسیم کئے گئے ، برلن کا فٹبال سٹیڈیم بھی کرسمس کے رنگوں میں رنگ گیا ، ہزاروں تماشائی سانتا کلاز بنے سٹیڈیم پہنچ گئے۔

امریکی صدر بھی کرسمس کی تقریبات کو لے کر پرجوش نظر آئے ، خاتون اول جل بائیڈن کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال میں کرسمس ٹری لگایا، برطانوی شاہی خاندان نے بھی کرسمس کی مناسبت سے کانسرٹ کا اہتمام کیا۔

 

کرسمس کی رنگا رنگ تقریبات لندن، ماسکو،جاپان، برسلز ، سوئزرلینڈ ، پرتگال، ناروے، نیدرلینڈ، سویڈن ، کینیڈا،چائنہ سمیت دنیا بھر میں جاری ہیں ، اور مسیحی برادری اس خوشی کے موقع پر خوب لطف اندوز ہو کر اپنی مذہبی تہوار منانے میں مصروف ہے۔

Comments are closed.