امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے گیا
فوٹو: فائل
اسلام آباد: امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لے گیا، الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر ، چیف سیکرٹریز اور آئی جی سندھ کو مراسلے ارسال کئے ہیں۔
چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں رکاوٹوں کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں،تمام شکایات کا قانون کے مطابق ازالہ کیا جائے۔
میڈیا کے ذریعے کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کرانے میں دشواریوں کی شکایات ملیں۔امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔
مراسلہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجا گیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے مراسلے پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد جاری کیے گئے،الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو تشہیری ہورڈنگز اتوار تک ہٹانے کی ڈیڈ لائن دے دی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ کچھ امیدواران کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک کے مختلف حصوں میں بڑے بڑے اشتہاری ہورڈنگز لگائے گئے ہیں۔
تمام امیدواران کو ہدایت کی جاتی ہےکہ وہ ان ہورڈنگزکوبروز اتوار تک خودہی ہٹا دیں بصورت دیگرمانیٹرنگ ٹیمیں نہ صرف ان کوہٹا دیں گی بلکہ متعلقہ امیدواران کے خلاف ضابطہ اخلاق کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments are closed.