جو ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگے وہ امریکا کے نہیں افغان نیشنل آرمی کے ہیں،جان کربی

45 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی کاکہناہے کہ پاکستان کو تاحال سرحد پار سے دہشتگردی کے خطرات کا سامنا ہے، جو ہتھیار طالبان کے ہاتھ لگے وہ امریکا کے نہیں افغان نیشنل آرمی کے ہیں۔

ترجمان امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل جان کربی نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ کانگریس کی منظوری سے افغان آرمی کی ہتھیاروں سے مدد کی، انہیں مضبوط کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ طالبان کے قبضے کے بعد یہ ہتھیار ان کے ہاتھ لگ گئے، کچھ افغان نیشنل ا?رمی حکام نے طالبان سے لڑائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور ہتھیار ڈال دیئے۔

جان کربی نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کا دیرینہ شراکت دار ہے اور رہے گا۔

Comments are closed.