عام انتخابات 2024 ،ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کے اجرا کا آغاز ہوگیا

51 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: عام انتخابات 2024 ،ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کے اجرا کا آغاز ہوگیا ،ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے آج سے کاغذات نامزدگی کا اجراشروع ہوگا جو تین دن تک جاری رہے گیا ۔

اسلام آباد میں کمشنر آفس سے امیدوارکاغذات نامزدگی وصول کررہے ہیں جب کہ اسی طرح ہے الیکشن کمیشن کے باہر اس حوالے سے کاؤنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے۔

ملک بھر میں امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی فارمز حاصل کرنے کے لیے آمد کا سلسلہ جاری ہے،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کیلیے 11 صفحات پر مشتمل فارم دستیاب ہیں۔

امیدواروں کو نامزدگی فارم میں اقرار نامہ اور بیان حلفی ساتھ جمع کرانا ہوگا۔ بیان حلفی میں امیدوار کو خود کو انتخاب لڑنے کے لیے اہل ثابت کرنا ہو گا۔

نامزدگی فارم میں ختم نبوت پر قطعی اور غیرمشروط ایمان رکھنے کا کالم بھی شامل ہے۔ اسلامی نظریے کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں رہنے کا اقرار بھی حلف نامے میں شامل ہے۔

ایک امیدوار زیادہ سے زیادہ 5 کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتا ہے۔ نامزدگی فارم میں بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانا ہوں گی۔ مخصوص اور اقلیتی نشستوں کے لیے بھی فارم وصول کیے جا سکتے ہیں۔

انتخابی عمل شروع ہونے کے ساتھ ہی ملک بھر سے امیدوارں کا بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی فارم حاصل کرنے کی اطلاعات ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے متعلق ہدایت نامہ بھی جاری کیا ہے جس میں کاغذات نامزدگی میں مطلوب تمام شرائط کی وضاحت کی گئی ہے

انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار آج سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکیں گے جب 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

شیڈول کے مطابق 24 سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2024 ہے جبکہ 10جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔

الیکشن کمیشن امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کرے گا جب کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہوگی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائینگے اور 8 فروری کو پولنگ ہوگی۔

Comments are closed.