امریکہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت پر کوئی پوزیشن نہیں لیتا،ترجمان محکمہ خارجہ

50 / 100

واشنگٹن : پاکستان میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی حمایت جاری رکھیں گے، اس حوالے سے دو طرفہ بات چیت جاری رہتی ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کی میڈ یا سے گفتگو ۔

میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکہ پاکستان میں کسی سیاسی جماعت پر کوئی پوزیشن نہیں لیتا،ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا پاکستانی عوام کے منتخب رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر محکمہ خارجہ اور پینٹاگون سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے لیے واشنگٹن میں تھے۔ 

میتھیو ملر نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کا ایک بڑا نان نیٹو اتحادی اور نیٹو پارٹنر ہے، پاکستان کے ساتھ علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر شراکت کے منتظر ہیں۔

واضح رہے ترجمان کے بیان کے برعکس جب پاکستان میں پی ٹی آئی کی منتخب حکومت تھی تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار تھے اور امریکہ پاکستان کے ساتھ بات چیت سےگریزاں رہا ۔

پاکستان میں جب منتخب حکومت گرائی گئی اور مبینہ طورپر امریکہ منظور نظر جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو تب تعلقات میں بہتری کے آثار نظر آئے جس میں سابق پی ڈی ایم حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی کوششیں بھی شامل تھیں۔

Comments are closed.