پاکستان کو آسٹریلیا نے چوتھے دن ہی 360 رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا
فائل:فوٹو
پرتھ: پاکستان کو آسٹریلیا نے چوتھے دن ہی 360 رنز کے بڑے مارجن سے ہرادیا، 450 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 89 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی.
آسٹریلیا نے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پاکستان کا کوئی بھی بیٹر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 2 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 17 رنز پر گری جب شان مسعود کو 2 رنز پر جوش ہیزل ووڈ نے کیچ آؤٹ کرایا۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 19 رنز پر گری، اس مرتبہ امام الحق 10 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ 48 رنز پر گری جب بابر اعظم 14 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے.
پانچویں وکٹ 56 رنز پر گری جب سرفراز احمد 4 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے، چھٹی وکٹ 63 رنز پر گری جب آغا سلمان 5 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ 79 اور آٹھویں وکٹ 83 رنز پر گری۔ فہیم اشرف 5 رنز پر ایل بی ڈبلیو اور عامر جمال 4 رنز پر بولڈ ہوئے۔ دونوں بیٹرز کو آسٹریلوی اسپن بولر نیتھن لائن نے آؤٹ کیا۔
پاکستان کی آخری وکٹ 89 رنز پر گری، خرم شہزاد صفر پر آؤٹ ہوئے۔
Australia win the first Test.
We move to Melbourne for the next game of the series#AUSvPAK pic.twitter.com/8IxMrpmeXi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 17, 2023
اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن دوسرے سیشن میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 233 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کے لیے 450 رنز کا ہدف ملا تھا۔
چوتھے دن آسٹریلیا نے اپنی نامکمل دوسری اننگز کا آغاز 2 وکٹ کے نقصان پر 84 رنز سے کیا۔اسٹیون اسمتھ 43 اور عثمان خواجہ نے 34 رنز کے ساتھ دوبارہ کھیلنا شروع کیا تو کچھ ہی دیر میں فاسٹ بولر خرم شہزاد نے 87 رنز پر پاکستان کے لیے تیسری وکٹ حاصل کر لی۔
خرم شہزاد نے 45 رنز پر اسٹیون اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔چوتھی وکٹ 107 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 14 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 233 رنز پر گری جب عثمان خواجہ 90 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جس کے بعد آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ ڈیکلیئر کردی تھی۔
پرتھ : آسٹریلیاکے 2وکٹوں کے نقصان پر 84 رنز، برتری 300 ہوگئی ہے اور ابھی اس 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں ، آج گرنے والی دونوں وکٹیں خرم شہزاد کے حصے میں آئیں ،5 رنز پر 2 آوٹ کے بعد عثمان خواجہ اور اسٹیون اسمتھ میں 79 رنز کی شراکت ہو چکی ہے۔
پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگ میں 2 وکٹ کے نقصان پر 84 رنز بنا کر 300 رنز کی برتری حاصل کرلی،آج تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ 43 اور عثمان خواجہ 34 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔
اس سے قبل پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے 487 رنز کے جواب میں پہلی اننگ میں 271 رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی۔
پاکستان ٹیم نے اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا تاہم ایک رن کے اضافے کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی۔خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 70.5 اوورز میں 181 رنز پر گری جب بابر اعظم 21 رنز پر کیچ آوٴٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ 192 رنز پر گری، امام الحق 62 رنز پر اسٹمپ آوٴٹ ہوئے۔پاکستان کی چھٹی وکٹ 195 رنز پر گری، سرفراز احمد کو 3 رنز پر مچل اسٹارک نے بولڈ کیا۔
پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے پہلے سیشن تک پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 6 وکٹ پر 203 رنز بنائے تھے۔
دوسرے سیشن میں پاکستان کی ساتویں وکٹ 230 رنز پر گری، سعود شکیل 28 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ 241 رنز پر گری، فہیم اشرف 9 رنز پر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوئے۔پاکستان کی نویں وکٹ 258 رنز پر گری، عامر جمال کو 10 رنز پر نیتھن لائن نے آوٴٹ کیا۔
قومی ٹیم کی آخری وکٹ 271 رنز پر گری، شاہین آفریدی 4 رنز بنا کر کیچ آوٴٹ ہوئے جبکہ آغا سلمان 28 رنز پر ناٹ آوٴٹ رہے۔پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں 101.5 اوورز بیٹنگ کی۔
اس سے قبل گزشتہ روز دوسرے دن کے اختتام پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر ناٹ آوٴٹ تھے۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آوٴٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کیا تھا۔
دونوں بیٹرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 42 رنز پر اسپن بولر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوگئے ۔
پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پر گری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوئے۔
پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا اختتام آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 346 رنز کے ساتھ کیا تھا۔جبکہ پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی اننگ میں آسٹریلیا کے خلاف 2 وکٹ پر 132 رنز بنائے تھے۔
Comments are closed.