افغان ناظم الا امورکی دفترخارجہ طلبی، ڈی آئی خان حملے پرپاکستان کا احتجاج

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: افغان ناظم الا امورکی دفترخارجہ طلبی، ڈی آئی خان حملے پرپاکستان کا احتجاج، ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگرد حملے میں 23 پاکستانی سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔

افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیاگیا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سکریٹری خارجہ نے افغان عبوری حکومت کے ناظم الامور کو طلب کرکے درابن، ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کی پوسٹ پر دہشت گردانہ حملے کے تناظر میں ڈیمارش کی۔

پاکستان نے مطالبہ کیا کہ حالیہ حملے کے مرتکب افراد کے خلاف مکمل تحقیقات کرکے دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہوں کے خلاف فوری طور پر کارروائیاں کریں۔

یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ حملے کے مرتکب افراد اور افغانستان میں ٹی ٹی پی کی قیادت کو پکڑ کر حکومت پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے مسلسل استعمال کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔

آج کا دہشت گردانہ حملہ خطے میں امن و استحکام کے لیے خطرے کا شاخسانہ ہے۔پاکستان دہشت گردی سے نمٹنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

Comments are closed.