حماس کی قیادت کو زندہ چھوڑنے والی جنگ بندی ناقابل قبول ہوگی،امریکہ

53 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کی قیادت کو زندہ چھوڑنے والی جنگ بندی ناقابل قبول ہوگی،امریکہ کی طرف سے پالیسی بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ کا واحد حل عسکری حل ہے۔

کئی مسلم ممالک کے قریبی دوست ملک امریکہ کے ترجمان ملر نے صحافیوں کو بتایا، "ہم سمجھتے ہیں کہ حماس کی قیادت کو ختم کرنے کا صرف فوجی حل ہو سکتا ہے.

انھوں نے کہا کہ حماس نے 7 اکتوبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی ترجمان نے اپنے غیر لچکدار موقف میں غزہ کے عسکری حل کی حمایت کی.

انہوں نے مزید کہا کہ بالآخر اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان وسیع تر تنازع کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا.

Comments are closed.