کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو9 رنز سے ہراکرنیشنل ٹی 20 کپ جیت لیا
فوٹو: ایکس
کراچی: کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو9 رنز سے ہراکرنیشنل ٹی 20 کپ جیت لیا،پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچنے والی ایبٹ آباد کی ٹیم ناتجربہ کاری کے باعث فتح کے قریب پہنچ کر ہار گئی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں کراچی وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز بنائے جس میں خرم منظور کی نصف سنچری شامل تھی۔
Outstanding take by @MAzamKhan45 to dismiss the in-form Sajjad Ali Jnr #NationalT20 | #ABTvKHIW | #AajaMaidanMein pic.twitter.com/qFnFqnZxeY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 10, 2023
کراچی وائٹس کے خرم منظور53، عمریوسف 36 اور دانش عزیز 22 رنز بنا کر نمایاں رہے ، ایبٹ آباد کی طرف سے شہاب خان نے4 ،عادل ناز اور فیاض نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
جواب میں ایبٹ آباد کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر146 رنز بنا سکی، ایبٹ آباد کی جانب سے فخر زمان اور احمد خان نے 19،19،اعتزاز حبیب نے43 اور آخری اووز میں فیاض خان نے 9 بالز پر3 چھکوں کی مدد سے23 رنز بنائے۔
good on you, @MAzamKhan45, truly an integral part of this campaign for Karachi & a celebration to match #NationalT20 | #AajaMaidanMein | #ABTvKHIW pic.twitter.com/Pu8TQBSUom
— Cani (@caniyaar) December 10, 2023
کراچی وائٹس کی طرف سےشاہنواز دھانی نے3، آفتاب ابراہیم، دانش عزیز اورانور علی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، بہترین باولنگ کرنے پر شاہنواز دھانی فائنل میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
Comments are closed.