انڈر19 ایشیا کپ،پاکستان نےانڈیا کو 8 وکٹوں کےشکست دیدی،آذان کی سنچری
فوٹو: ایکس پی سی بی
دبئی :انڈر19 ایشیا کپ،پاکستان نےانڈیا کو 8 وکٹوں کےشکست دیدی،آذان کی سنچری نے جیت میں اہم کردار ادا کیا،بھارت کی طرف سے دیا گیا260 رنز کاہدف پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر47 اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستان کی طرف سے شامل حسین 8 اورشاہزیب خان 63 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جب کہ آذان اویس 105 اورسعد بیگ68 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے،آذان کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Azan Awais hits ton as Pakistan U19 cruise to eight-wicket win over India U19
Scoreboard: https://t.co/vpwDitSY7t #PAKvIND pic.twitter.com/eG4TLZs1Iv
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) December 10, 2023
انڈر 19ایشیا کپ،بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 260 رنز کا ہدف دیا، بھارت کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا سکی، محمد ذیشان نے 4 وکٹیں حاصل کیں.
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں انڈر 19 ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں دبئی میں مدمقابل ہیں. پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور حریف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی.
بھارت کی طرف سے ادارش سنگھ 62، ادے سارن 60،سچن داس 58 اور ارشن کلکرنی 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی طرف سے محمد ذیشان نے 4، عبید شاہ اور عامر حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک وکٹ عرفات منہاس کو ملی.
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا دوسرا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر قومی ٹیم پہلے اور بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستانی سکواڈ میں کپتان سعد بیگ، شاہزیب خان، آذان اویس، شیمل حسین، محمد طیب، محمد ریاض اللہ، عرفات منہاس، علی اسفند، عامر حسن، عبید شاہ اور محمد ذیشان شامل ہیں۔
بھارتی سکواڈ میں ارشین کلکرنی، ادرش سنگھ، ردرا پٹیل، سچن دھاس، مشیر خان، ادے، اوانیش، سومی پانڈے، ابھیشیکراج لمبانی اور نمن تواڑی شامل ہیں۔
Comments are closed.