ملالہ یوسفزئی کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کا اب کوئی جواز نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جنگی جرائم میں ملوث ملک کا احتساب ضروری ہے، پریشانی ہے کہ جنگ بندی سے متعلق اب تک اتنا دباوٴ نہیں بڑھایا جا رہا۔
ملالہ یوسفزئی نے دنیا بھر کے عوام سے غزہ میں جنگ بندی کیلئے اپنے اپنے ملکوں میں حکومتوں پر دباوٴ ڈالنے کی بھی اپیل کی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل نیلسن منڈیلا کی دسویں برسی کے موقع پر جوہانسبرگ میں خطاب کرتے ہوئے نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا تھا کہ طالبان نے افغانستان میں لڑکی ہونا ہی غیر قانونی بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2 سال پہلے تک افغانستان میں عورتیں کام کرتی تھیں، وزارتوں پر بھی فائز تھیں، کرکٹ اور فٹبال کھیلتی تھیں، بچیاں سکول جاتی تھیں، سب کچھ بہترین نہ ہونے کے باوجود پیشرفت ہو رہی تھی۔

ملالہ نے کہا کہ طالبان نے قبضہ کرتے ہی خواتین کے حقوق سلب کر لیے، غلط تصورات کی بنیاد پر لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم تک سے روک دیا ہے۔

Comments are closed.