سائیبیریا میں درجہ حرارت منفی 56 ہوگیا،معمولات زندگی درہم برہم
فوٹو فائل
ماسکو: روس کے علاقے سائبیریا میں درجہ حرارت منفی 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبیریا کے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔ برفانی طوفان کی یخ بستہ ہواؤں نے ہر چیز جما کر رکھ دی ہے۔ کچھ علاقوں میں تو درجہ حرارت منفی 56 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگیا۔
سردی کی اس لہر نے دارالحکومت ماسکو کو بھی متاثر کیا۔ وہاں درجہ حرارت منفی 10 تک گر گیا اور برفانی طوفان کے باعث طیاروں کی آمدو رفت بھی معطل رہیں۔
اسی طرح ماسکو سے 5 ہزار کلومیٹر دور اور سائبیریا کے شمال مشرقی حصے میں واقع جمہوریہ سخا کے علاقے اومیاکون میں گزشتہ شام درجہ حرارت منفی 56 ڈگری ہوگیا تھا۔
سخا کے دارالحکومت یاکوتسک میں آج بھی درجہ حرارت منفی 50 رہا تاہم محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ ان علاقوں میں اب بتدریج درجہ حرارت نیچے آئے گا۔
Comments are closed.