نواشریف کی سیاسی ضرورت 15 سال بعد انھیں چوہدری شجاعت کے گھر لے گئی
فوٹو: سوشل میڈیا
لاہور: سابق وزیراعظم نواشریف کی سیاسی ضرورت 15 سال بعد انھیں چوہدری شجاعت کے گھر لے گئی، نواز شریف 2 دہائیوں کے بعد مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر پہنچے اوران سے ملاقات کی۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور چودھری شجاعت حسین کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور سیاسی اتحاد پر غور کیا گیا۔
چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچنے والے لیگی وفد میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز اور سینئر رہنما رانا ثنا اللہ بھی شامل ہیں۔ سعد رفیق، ایاز صادق اور اعظم نذیر تارڑ بھی وفد کا حصہ تھے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی پارٹی صدر شہباز شریف کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے گھر آمد
چوہدری شجاعت حسین نے محمد نواز شریف، شہباز شریف اور پارٹی راہنمائوں کو آمد پر خوش آمدید کہا اور ان کا خیر مقدم کیا
ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ… pic.twitter.com/WDzishyEQP
— PMLN (@pmln_org) December 6, 2023
ملاقات میں چوہدری سالک حسین، شافع حسین، طارق چیمہ اور امتیاز رانجھا بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ عوام کو نواز شریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔
چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں، اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے۔ نواز شریف کو معیشت کی بحالی، بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی۔
Comments are closed.