سابق کپتان بابراعظم کی رینکنگ میں تنزلی، رضوان اور شاہین شاہ کی ترقی
فوٹو: فائل
دبئی: سابق کپتان بابراعظم کی رینکنگ میں تنزلی، رضوان اور شاہین شاہ کی ترقی آئی سی سی نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے۔
نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلش بیٹر جوئے روٹ دوسرے اور آسٹریلوی بیٹر سٹیو سمتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا نئی ریننگ میں چوتھا نمبر ہے۔نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل ایک درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے مشفیق الرحیم کی بھی چار درجے ترقی ہوئی ہے جس کے بعد وہ نمبر 20 پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ باؤلرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے، باؤلرز رینکنگ میں ساؤتھ افریقہ کے کگیسو ربادا کی دوسری پوزیشن ہے.
آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اور پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ایک ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے اور پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی تین درجے ترقی کے بعد 11 ویں اور آسٹریلیا کے میچل اسٹارک تین درجے ترقی کے بعد 10 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں، ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے کھلاڑی رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر سوریا کمار یادیو کا ٹی 20 رینکنگ میں پہلا نمبر برقرار ہے۔
نئی رینکنگ کے مطابق بیٹرز کی رینکنگ میں سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں.
Comments are closed.