چلاس میں بس پر نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ،8افراد جاں بحق،26 زخمی
فوٹو: ایکس
چلاس: چلاس میں بس پر نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ،8افراد جاں بحق،26 زخمی ہوگئے، زخمیوں کرریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا۔
بس پر فائرنگ کا واقعہ چلاس میں ہڈور کے مقام پرپیش آیا، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ضلع غذر سے اسلام آباد جانیوالی مسافر بس پر چلاس میں ہڈور کے مقام پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 8 مسافر جاں بحق اور 26 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد بس مخالف سمت سے آنے والے مال بردار ٹرک سے جا ٹکرائی، جس سے ٹرک ڈرائیور بھی جان سے گیا۔
1. At least 8 passengers were killed and 26 are reported injured after a bus was attacked by yet unidentified terrorists on the Karakoram Highway at Hudur, near Chilas, in the Diamer district of Gilgit-Baltistan. #Chilas #KKH #GilgitBaltistan pic.twitter.com/kgVo4Xh4hf
— PAMIR TIMES ® (@pamirtimes) December 2, 2023
فائرنگ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں اور لاشوں کو ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر دیامر عارف احمد خان کا کہنا ہے کہ بس پر ساڑھے 6 بجے فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے 8 افراد جاں بحق اور 26 زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد بس سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کوہستان، پشاور اور چلاس سے ہے۔
Comments are closed.