حکومت نے ایل پی جی کی قمیت میں فی کلو 3روپے 82پیسے اضافہ کردیا

54 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: حکومت نے ایل پی جی کی قمیت میں فی کلو 3روپے 82پیسے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد گھریلوسلنڈر مزید مہنگا ہو گیاہے۔

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر میں 45روپے مہنگا کیا گیا۔

نومبر میں گھریلو سلنڈر 2962روپے تھی جب کہ دسمبر کیلئے ایل پی جی کی قمیت 3ہزار 7روپے 35پیسے مقرر کی گئی ہے۔

سردیوں میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کو ایل پی جی کی سہارا لینا پڑتا ہے تاہم اوگرا کی طرف سے اس کی قیمت میں اضافے سے صارفین کی مشکلات میں اضافہ کردیا گیاہے۔

Comments are closed.