عمران خان نے عبوری ایڈجسٹمنٹ کردی،بیرسٹر گوہرامیدوارچیئرمین تحریک انصاف نامزد
فوٹو:فائل
اسلام آباد: عمران خان نے عبوری ایڈجسٹمنٹ کردی،بیرسٹر گوہرامیدوارچیئرمین تحریک انصاف نامزد کئے گئے ہیں وہ تحریک انصاف کے انٹراپارٹی الیکشن میں چیئرمین کے عہدے کے لیے ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے مقدمہ بازی کے طوفان میں اپنی سیاسی قیادت کو انتخابات کیلئے بچائے رکھنے کیلئے وکیل رہنما کو عبوری چئیرمین شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور بریت ہوتے ہی عمران خان دوبارہ عہدہ سنبھال لیں گے.
چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے نامزد ہونے والے بیرسٹر گوہر خان سپریم کورٹ کے وکیل ہیں۔ انکا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر سے ہے۔ بیرسٹر گوہر نے برطانیہ کی والورہیپمٹن یونیورسٹی سے ایل ایل بی اور امریکہ کے واشنگٹن سول آف لاء سے ایل ایل ایم کیا۔
بیرسٹر گوہر کئی عرصے تک اعتراز احسن اینڈ ایسوسی ایٹس کے ساتھ وابستہ رہے اور اعتزاز احسن کی براہ راست نگرانی میں وکالت کرتے رہے۔
بیرسٹر گوہر خان گزشتہ ایک سال سے عمران خان کی قانونی ٹیم کے بااعتماد رکن ہیں اور قانونی ٹیم میں بھی غیر متنازعہ کردار ہیں.
Comments are closed.