عمران خان چیئرمین شپ سے دستبردار، شیرافضل مروت،پارٹی کی تردید
فوٹو: فائل
اسلام آباد: عمران خان چیئرمین شپ سے دستبردار، شیرافضل مروت،پارٹی کی تردید بھی آگئی، سابق وزیراعظم عمران خان کے پارٹی چیئرمین پاس رکھنے یا دسبتردار ہونے پر وکیل رہنما شیر افضل مروت کے دعویٰ کے باوجود ابہام موجود ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کے سینئر نائب صدرشیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد قانونی قدغن کی وجہ سے خان صاحب چیئرمین پی ٹی ائی کا الیکشن نہیں لڑ سکتے ہیں۔
لہذا خان صاحب نے خود فیصلہ کیا ہے کہ وہ اس دفعہ چیئرمین پی ٹی ائی کے افس کے لئے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے،اتفاق رائے سے یہ فیصلہ ہوا ہے کہ جونہی عدالت کی طرف سے ڈس کوالیفیکیشن کا فیصلہ ختم ہو گا۔
شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ خان صاحب کو دوبارہ پی ٹی آائی کا چیئرمین بنایا جائے گا، روپوش پی ٹی آئی ضلعی صدور متعلقہ ضلعی افسران سے رابطہ کرکے مجھے اگاہ کریں،ہم کبھی سندھ کبھی پنجاب اور پورے پاکستان میں نظر آئینگے۔
انھوں نے کہا کہ ہم مقدمات سے گبھرانے والے نہیں خطرات کو خطرات نہیں سمجھتے، شیخ رشید نے کچھ سیاسی امور کیلئے چئیرمین پی ٹی آئی کو میرے ذریعے پیغام بھیجا چئیرمین پی ٹی آئی نے جو بھی فیصلہ کیا اس سے شیخ رشید کو اگاہ کردونگا۔
شیرافضل مروتنے کہا کہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کو بھی ڈرایا جارہا ہے۔
دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی انٹراپارٹی انتخاب کے حوالے سے میڈیا میں کی جانے والی قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کردی ہے۔
تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی طر ف سے جاری بیان میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے الیکشن کمیشن کے حکم پر کروائے جانے والے انٹراپارٹی انتخابات میں بطور چیئرمین حصہ نہ لینے کے حوالے سے سینئر رہنما کے دعویٰ کی تردیدکی گئی۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا انٹرا پارٹی انتخاب کے انعقاد کے حوالے سے تمام اہم امور پر غور و خوض کا سلسلہ جاری ہے، چیئرمین عمران خان کی انتخابات سے دستبرداری یا کسی اور رہنما کی نامزدگی کا ہرگز کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
ترجمان تحریک انصاف انٹراپارٹی انتخابات کے انعقاد، تاریخ و طریقۂ کار اور امیدواران کے تعین سمیت تمام اہم معاملات پر جوں ہی قیادت کسی نتیجے پر پہنچے گی اسے باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا۔
Comments are closed.