فلسطین کی حمایت کرنے کی وجہ سے بہت سے پراجیکٹس کھو دئیے، دنانیر مبین
فائل:فوٹو
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوجوان اداکارہ اور معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر دنانیر مبین نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہوں نے فلسطین کی حمایت کرنے کی وجہ سے بہت سے پراجیکٹس کھو دئیے۔
اسرائیل گزشتہ ماہ سے غزہ پر بمباری کرکے فلسطین کی نسل کشی کررہا ہے جس کے خلاف پاکستان سمیت دْنیا بھر کے فنکار اپنی آواز اٹھا رہے ہیں اور ساتھ ہی جنگ بندی کا بھی مطالبہ کررہے ہیں۔
فلسطین کی حمایت کرنے پر ہالی ووڈ کے کئی فنکاروں کو اْن کے پراجیکٹس اور برانڈز سے فارغ کردیا گیا ہے جبکہ امریکی ماڈل جیجی حدید اور اْن کی بہن بیلا حدید کو تو اسرائیل کی جانب سے دھمکیاں بھی مل رہی ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری سے اْشنا شاہ، عثمان خالد بٹ، صبا قمر، علی ظفر، عاطف اسلم، زارا نور عباس، مشی خان، ماہرہ خان، سجل علی اور دنانیر سمیت دیگر فنکار فلسطین کی حمایت میں آواز ب بلندکررہے ہیں۔
اب ایسے میں دنانیر مبین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری میں لکھے گئے نوٹ میں انکشاف کیا کہ “فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کی وجہ سے میں نے بہت سے پراجیکٹس میں کام کرنے کے مواقع کھو دیے ہیں لیکن مجھے اس پر ذرا بھی افسوس نہیں ہے۔
علاوہ ازیں اْنہوں نے انسٹا اسٹوری میں اپنی تصویر پوسٹ کی جس میں اْن کی آنکھیں نم تھیں، اداکارہ نے غزہ کی صورتحال پر اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے کہا کہ “میں روزانہ صبح اْٹھ کر خود کو تسلی دیتی ہوں کہ سب ٹھیک ہوجائے گا لیکن جب معصوم بچوں کی لاشوں کو دیکھتی ہوں تو سوال کرتی ہوں یہ سب کیسے ٹھیک ہوگا؟۔
دنانیر نے مزید کہا کہ “والدین اپنے مردہ بچوں کو گلے سے لگائے رو رہے ہیں، آخر یہ سب کیسے اور کب ٹھیک ہوگا؟ بس اب مزید یہ ظلم نہیں ہونا چاہیے”۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل حماس جنگ میں 14 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 1400 اسرائیلی بھی مارے گئے۔
Comments are closed.