آسٹریلین ٹریوس ہیڈ کو انڈیا کیخلاف سنچری پر غیر اعلانیہ سزا مل گئی
فوٹو: فائل
نیو دہلی: آسٹریلین ٹریوس ہیڈ کو انڈیا کیخلاف سنچری پر غیر اعلانیہ سزا مل گئی ہے اور وہ انڈین پریمئیر لیگ کے ڈرافٹ میں بھی شامل نہیں ہو سکے ہیں.
دہلی کیپیٹلز کے کوچ رکی پونٹنگ نے آئی پی ایل ڈرافٹ میں ٹریوس ہیڈ کو شامل نہ کرنے سے متعلق بتایا ہے کہ ٹریوس ہیڈ کو آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلز کی ٹیم اسکواڈ میں شامل کرنے کی خواہاں تھی.
پونٹنگ کے مطابق ان کے شادی کے منصوبے اور بیچ سے ایونٹ چھوڑ جانے کے باعث مالکان نے انڈین پریمئیر لیگ میں ٹریوس ہیڈ کو لینے سے انکار کر دیا ہے.
رکی پونٹنگ نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ کی انڈین پریمئیر لیگ کے آغاز کے محض 2 ہفتے بعد شادی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ٹورنامنٹ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں ٹریوس ہیڈ نے 137 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھابعد میں میڈیا پر ایک تصویر میں وہ بچے کو اٹھائے نظر آئے.
Comments are closed.