فوٹو: ایکس فائل
غزہ: اسرائیل حماس جنگ بندی کا دوسرا روز، 13 اسرائیلی 39فلسطینی رہا کئے گئے، غزہ میں عارضی جنگ بندی کے دوران حماس نے جن 13 اسرائیلی اور 4 تھائی شہریوں کو رہا کیا ہے ان اسرائیلیوں میں 5 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔
اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے بھی 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا، فلسطینی قیدیوں میں 33 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں۔
دوسری طرف قطر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کی راہ میں حائل رکاوٹیں قطر اور مصر کے دونوں فریقوں کے ساتھ رابطوں کے ذریعے دور ہوگئیں جس کی حماس نے بھی تصدیق کی تھی۔
جنگ بندی کے باوجود عدم اعتماد کی فضا بھی برقرار ہے اور حماس نے اسرائیل پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگا کر یرغمالیوں کی رہائی روک دی تھی جس پر اسرائیل نے پھر دھمکی دی۔
اسرائیلی قید سے رہائی پانے والی روضۃ ابوعجمیہ خود نعرے لگواتے ہوئے۔ pic.twitter.com/PdIJwAI1ZO
— Palestine Urdu | فلسطین اردو (@PalestineUrdu_) November 25, 2023
حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا، معاہدے کے تحت اسرائیل کو شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کی رسائی دینی ہوگی۔
یورپ سمیت عالمی برادری فلسطین پر فلسطینیوں کاحق تسلیم کرتی ہے، بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کی قراردادیں اقوام متحدہ میں منظور کی جاچکی ہیں.
فلسطینیوں کے حق میں اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز بھی امریکہ، نیوزی لینڈ، فن لینڈ سمیت کئی ممالک میں مظاہرے کئے گئے.
تل ابیب میں ہزاروں افراد نے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کیلئے اپنی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا گیا کہ تمام اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرایا جائے.
Comments are closed.