آل راونڈرعماد وسیم انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

52 / 100

فوٹو:فائل

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈرعماد وسیم انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،وہ مسلسل نظر انداز کرنے پر دلبرداشتہ تھے۔

عماد وسیم نے ایکس پر پوسٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ، ان کا کہنا ہے پاکستان کی نمائندگی کوہمیشہ انجوائے کیا ۔کئی دن سوچ بچار کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

عماد وسیم نے لکھاکہ پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہمیشہ سپورٹ کیامیرے لئے اعزاز کی بات ہے جو پاکستان کی نمائندگی کی۔

انھوں نے کہا نئے کوچزاورنئی لیڈرشپ کے ساتھ یہ پاکستان کرکٹ کیلئے بڑھنے کا موقع ہےمیری نیک تمنائیں پاکستان ٹیم کے ساتھ ہیں،پاکستانی شائقین کرکٹ کا ہمیشہ سپورٹ کرنے کا شکریہ۔

واضح رہے کہ عماد وسیم نے55 ون ڈے اور66 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نمائندگی کی، عماد وسیم نے ون ڈے میں44اور ٹی ٹوئنٹی میں65 وکٹیں حاصل کیں ۔

عماد نے ون ڈے میں986اور ٹی ٹوئنٹی میں486 رنز اسکورکررکھے ہیں،وہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان بھی ہیں۔

Comments are closed.