پاکستان یا کسی دوسرے ملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے،امریکا

45 / 100

فائل:فوٹو

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے امریکی سفیر کی چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کے سوال پر کہا ہے کہ پاکستان یا کسی دوسرے ملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پر کوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ امریکی ویزے کے منتظر افغان شہریوں کی حفاظت کے بارے حکومت پاکستان سے قریبی اور مستقل رابطے میں ہیں۔

انہوں نے امریکی سفیر کی جانب سے پاکستان کیلئے 4 نئے پروگرام شروع کرنے کے اعلان کی بھی حمایت کی۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا نے مزید کہا کہ بلوچستان پولیس کی سپورٹ اور تربیت کی جائے گی، ٹریننگ سکولز کیلئے چار ملین ڈالر دیے جائیں گے۔

Comments are closed.