بھارت کو6 وکٹوں سے شکست،آسٹریلیا چھٹی بارعالمی چیمپئن بن گیا

48 / 100

فوٹو: ایکس

احمدآباد: بھارت کو6 وکٹوں سے شکست،آسٹریلیا چھٹی بارعالمی چیمپئن بن گیا،خلاف توقع کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل یکطرفہ رہا اور شروع سے آخر تک آسٹریلیا نے میچ پر اپنی گرفت قائم رکھی۔

آسٹریلیا کی 43 رنز پر3 وکٹیں گرنے کے بعد ٹریوس ہیڈ کی سنچری اور مارنس لبوشین کی نصف سنچری نے بھارت کو ایونٹ میں پہلی مرتبہ ہار مزہ چکھا دیااورمیزبان ٹیم افسردہ ہو کر میدان سے نکلی۔ 

اوپنر ڈیوڈ وارنر 7 رنز بنانے کے بعد محمد شامی کی گیند پر 16 رنز کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ 41 کے اسکور پر 15 رنز بنانے والے مچل مارش کیچ آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کو تیسرا نقصان 47 رنز پر اٹھانا پڑا جب جسپریت بمرا نے اسٹیو اسمتھ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اسمتھ نے 4 رنز بنائے،ایکشن ری پلے میں لگتا تھا بال باہر جارہی ہے لیکن اسمتھ نے ریویو نہیں لیا۔

چوتھی وکٹ پر اوپنر ٹریوس ہیڈ اور مارنس لبوشین نے دباؤ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت سے فتح کو دور کردیا۔ دونوں نے 192 رنز کی شراکت بنائی۔

ٹریوس ہیڈ نے 95 گیندوں پر سنچری مکمل کی،انہوں نے سنچری تک 14 چوکے اور ایک چھکا لگایا جب کہ سنچری بنانے کے بعد مزید 3 چھکے مارے۔

ٹریوس ہیڈ 137 رنز کی اننگز کھیل کر فتح سے صرف 2 رنز دوروننگ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں سراج کی بال پرکیچ آؤٹ ہوئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 15 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔

آخر میں گیلن میکس ویل نے ایک ہی بال کا سامنا کیا اور 2 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو چھٹی بار ورلڈ چیمپئن بنادیا،ویرات کوہلی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پاے جب کہ محمد شامی نے سب سے زیادہ24 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے انڈیا کی مضبوط بیٹنگ لائن فائنل میں ناکام ہوگی اور،240 پر پوری ٹیم آوٹ، ورلڈکپ کے فائنل میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کےلیے 241 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

ٹاس جیت کر آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا روہت شرما اور شُبمن گِل نے اننگ کا آغاز کیا،تاہم آسٹریلوی بولر مچل اسٹارک نے اننگ کے 4.2 اوور میں بھارت کی پہلی وکٹ 30 رنز پر حاصل کرلی۔

شُبمن گِل کو صرف 4 رنز پر ایڈم زیمپا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا،بعدازاں ویرات کوہلی کریز پر آئے اور اس کے بعد بھی دونوں بیٹرز نے تیز رن ریٹ کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی تاہم اسی دوران مزید ایک اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش کے دوران کپتان روہت شرما آؤٹ ہوگئے۔

اننگز کے 9.4 اوورز میں 76 رنز پر گلین میکسول کی گیند پر روہت شرما 47 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے،اگلے ہی اوور میں شریاس ائیر کی وکٹ بھی حاصل کرلی۔

اننگز کے 10.2 اوور میں 81 رنز پر شریاس ائیر کو 4 رنز پر کپتان پیٹ کمنز نے وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کروایا۔

چوتھی وکٹ پر ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے آسٹریلوی بولرز کی شاندار بولنگ اور فیلڈنگ کی وجہ سے محتاط بیٹنگ کی تاہم پارٹنرشپ بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 

اس دوران دونوں بیٹرز کافی دیر تک باؤنڈریز لگانے میں ناکام رہے اور اس پارٹنرشپ میں ایک موقع ایسا آیا کہ دونوں بیٹرز 97 گیندوں تک کوئی باؤنڈری نہ لگا سکے۔

دونوں کے درمیان 67 رنز کی پارٹنرشپ بنی لیکن 28ویں اوور میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے 148 کے مجموعے پر 54 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کو بولڈ کردیا۔

کے ایل راہول نے پہلے پانچویں وکٹ پر 9 رنز بنانے والے رویندرا جڈیجا کے ساتھ 30 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور پھر چھٹی وکٹ پر سوریا کمار یادیو کے ساتھ 25 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر اپنی ٹیم کو 200 کا ہندسہ عبور کروایا۔

تاہم 203 کے مجموعے پر 107 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیل کر راہول آؤٹ ہوئے تو سوریا کمار یادیو نے 18 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔

آخری آوٹ ہونے والے کھلاڑی یادیو تھے جو10 رنز بنا کر آخری بال پر آوٹ ہوے جب کہ محمد سراج 9 رنز بنا کرناٹ آوٹ رہے،آسٹریلیا کی طرف سے سٹارک نے3، جوش ہوزلوڈاور کمنز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ میکسویل اور زمپا کو ایک ایک وکٹ ملی۔ 

اس سے قبل ورلڈ کپ فائنل کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت لیا اور پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ ، عالمی چیمپئن کا فیصلہ بھی آج ہو نا ہے، انڈیاآسٹریلیا تیارہیں جنگ جیتنے کےلئے،ہوم گراونڈ ہونے کے باعث بھارت کو فیورٹ قرار دیا جارہاہے۔

دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیمیں برقرار رکھی ہیں، آسٹریلین کپتان کمنز نے فیلنڈگ کا فیصلہ کیا تو انڈین کیپٹن روہت شرما نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو تب بھی ہم نے بیٹنگ ہی کرنی تھی۔

Comments are closed.