غزہ کے الشفاء اسپتال پر اسرائیلی فوجی کارروائی کی خبریں تشویشناک ہیں، عالمی ادارہ صحت

45 / 100

فوٹو فائل

عالمی ادارہ صحت نے غزہ کے الشفاء اسپتال کے طبی عملے سے رابطے منقطع ہونے کا اعلان کیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ غزہ کے الشفاء اسپتال پر اسرائیلی فوجی کارروائی کی خبریں تشویشناک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الشفاء اسپتال کے عملے سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور طبی عملے اور ان کے اہلخانہ کیلئے فکرمند ہیں۔

یہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ اسرائیلی فوج نے الشفاء اسپتال میں آپریشن کیا اور وہاں پر پناہ لینے والے فلسطینی سویلینز پر وحشیانہ تشدد کیا اور انہیں گرفتار کرلیا۔

جبکہ الشفاء اسپتال کے ایمرجنسی روم کے ایک ملازم نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے گرفتار فلسطینیوں کو برہنہ کر کے ان کی آنکھوں پر پٹی باندھ دی اور انھیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

Comments are closed.